the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال امراض قلب، فالج اور ٹانگوں کی شریانوں میں خون کے انجماد جیسے خطرات کم کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ نیویارک یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ پھلوں اور سبزی کے تین یا زیادہ ٹکڑوں کا استعمال خون کی شریانوں سے متعلق امراض کی روک تھام میں مدد دیتا ہے، جس سے امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔ تیس لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ جو لوگ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں، ان میں جان لیوا امراض کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا غذا میں زیادہ



استعمال زندگی کے لیے خطرہ بننے والی امراض کے حوالے سے واضح مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ سال ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پھلوں، سبزیوں اور کم چربی والی دودھ سے بنی مصنوعات خون میں یورک ایسڈ کی سطح میں نمایاں کمی لاکر جوڑوں کے امراض میں بہتری لاتے ہیں۔ خون میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھنا جوڑوں کے تکلیف دہ درد کا باعث بنتا ہے۔ اس تحقیق میں یورک ایسڈ کی سطح پر اثرات مرتب کرنے والی غذاﺅں پر تجربات کیے گئے اور پھلوں، سبزیوں اور ڈیری مصنوعات کو بہترین جبکہ جنک فوڈ اور کولیسٹرول کو تباہ کن قرار دیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اجناس، چربی سے پاک گوشت، مچھلی، گریاں اور بیج وغیرہ بھی اس مرض کے خلاف مددگار ثابت ہوتے ہیں، تاہم پھل اور سبزیاں اس حوالے سے زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.